ڈرگس لیباریٹریی آیوش پریمیم مارک پانے والی پہلی یونانی و اعلیٰ آیورویدک کمپنی بنی

طب یونانی میں تمام جدید بیماریوں کا علاج دستیاب ہے/ حکیم سراج الدین

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آج ڈرگس لیباریٹریزکی جانب سے میڈیا میٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی کے موقر روزناموں نیوز ایجنسیوں سے وابستہ  تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کمپنی کے سربراہ حکیم سراج الدین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کمپنی آیوش پریمیم مارک پانے والی پہلی یونانی و اعلیٰ آیورویدک کمپنی بن گئی ہے ۔

آیوش پریمیم مارک کوالٹی کونسل آف انڈیا کا سرٹیفیکیٹ وزارت آیوش فراہم کرتی ہے ، اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جو پروڈکٹ یہ کمپنی لانچ کرے گی عالمی معیار کا ہوگا ۔

حکیم سراج الدین احمد ڈاکٹر سید احمد خان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے

حکیم سراج الدین نے بتایا کہ ڈرگس لیباریٹریز یونانای پروڈکٹس کو جدید تر بنانے والی پہلی کمپنی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپٹیشن کے اس دور میں کوالٹی برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے اس کے لیے ہم نے لگاتار محنت کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ طب یونانی میں تمام جدید بیماریوں کا علاج دستیاب ہے ۔

واضح ہو کہ اس کمپنی کا قیام 1985 میں ہوا تھا ، پدم شری حکیم سیف الدین احمد ، حکیم سراج الدین کے والد تھے انہوں نے ہندوستان کے تین صدور کے طبیب رہے اور وزارت صحت کے یونانای صلاح کار بھی تھے ۔

آیوش پریمیم مارک

کمپنی کے کچھ پروڈکٹ Zymo – D,  Gynoberb  ہندوستان بھر میں اپنی شناخت قائم کر چکے ہیں ،اس کے علاوہ نیورن اور اسپالگو بہت مجرب ہیں جن کا استعمال نیرو لوجسٹ اور فیزیو لوجسٹ ڈاکٹر بھی کرتے ہیں ۔

اس موقع پر طب یونانی سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی ، جن میں حکیم سید احمد خان ، ڈاکٹر راشد اللہ خان ،  ڈاکٹر اختر صدیقی ، ڈاکٹر صغیر احمد سمیت  اہم شکصیات نے شرکت کی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *