اکنامک ٹائمز، سوراج ماس میڈیا اور آئی اے این ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

Asia Times Desk

نئی دہلی(یو این آئی) الیکشن کمیشن نے تین میڈیا ہاؤس اکنامک ٹائمز، سوراج ماس میڈیا اور آئی اے این ایس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو الیکشن سروے کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ان تینوں اداروں کو نوٹس جاری کرکے 48 گھنٹے کے اندر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس طرح سروے جاری کرنا عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 126 اے کی خلاف ورزی ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *