ملی ماڈل اسکول جامعہ نگر میں سالانہ تعلیمی میلے کا اہتمام

admin

ملی ماڈل اسکول میں 3 فروری کو تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء نے مختلف مضامین پر خوبصورت چارٹ اور ماڈل تیار کیا۔ مثلا سائنس، آرٹ و کرافٹ، انگریزی، ہندی وغیرہ کے ماڈل پیش کئے۔
اسلامیات پر خصوصی توجہ رہی، پردہ اورجہیز کے عنوان کے متعلق مختلف ماڈل پیش کیے گئے۔ سائنس میں ہائیڈر و الیکٹرنک، ہینگنگ برج، اسٹریٹ لائٹ، الیکٹرک جنریٹر، واٹر ہارویسٹنگ، پروڈکشن آف ساؤند، ایکو سسٹم، کمپیوٹروغیرہ کے ورکنگ ماڈل قابل توجہ رہے۔
اردو ہندی، انگریزی زبانوں میں ادباء و شعراء کے کلام اور سوانح کو خوبصورت ماڈلوں کے ذریعہ دکھایا گیا۔ کیلی گرافی (فن خطاطی) کے ذریعہ بہترین فن کا مظاہرہ طلباء کے ذریعہ کیا گیا۔ نظموں کو ماڈل کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ آرٹ و کرافٹ اور ہوم سائنس کے شعبہ میں بھی طلبہ و طالبات کے ہاتھ کی بنائی ہوئی چیزیں قابل دید رہیں، لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ان کی ذریعہ بنائے گئے بہت سے اشیاء کو خریداہی نہ گیا بلکہ سرپرست، والدین کے علاوہ علاقے کے بیشتر افراد نے اس تعلیمی میلے میں شرکت کی اور بچوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *