شکست و ریخت سے دو چار ایس پی بی ایس پی اور کانگریس کے خیموں میں مایوسی

Asia Times Desk

 بستی و گورکھپور زون :  پارلیمانی انتخابا ت میں جیت کا کھاتہ کھلنا تو دور ،شرمناک شکست و ریخت سے دو چار ایس پی بی ایس پی اور کانگریس کے خیموں میں مایوسی ہے ،مودی فیکٹر اتنا مظبوط رھا کہ ٹی وی چینلوں پر وو ٹوں کے رجحا نات کے ساتھ ھی اپو زیشن رھنما اور کار کنا ن وو ٹ شما ری مرا کز سے دور ہوتے چلے گیے ،پارٹی دفتر وں پر سنا ٹا چھایا رھا ،اور سب سے زیادہ افسوس اور مایوسی ،ایس پی ،بی ایس پی کارکنوں میں پائی جا رہی ہے جنکی محنت اور کوششیں رنگ نہیں لائیں .
مودی لہر میں ایک بار پھر انھیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا حالاں کہ ضمنی  الیکشن میں جیت کے 2019کے پارلیمانی انتخاب میں ہوۓ اتحاد سے یہ امید تھی کہ دونوں زو نو ں کے عوام تمام سیٹو ں پر اتحاد کا ساتھ دیں گے  اور کامیابی سے ھمکنا ر کرا یں گے،لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ تازہ انتخابی رزلٹ بھی ذات پا ت کے تانے بانے کو بھی بگڑ تا ہوا دیکھ رھا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *