میرے پاس طیارے ہیں  بم ہیں ، آپ کو دنیا   کو دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں ہے/ ایردوان

admin

 انقرہ : ترک صدر  رجب طیب ایردوان نے دنیا کے 5 ملکوں سے  بڑا  ہونے  کی  ایک بار پھر یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ “دنیا  ایک  سے  بڑی ہے، حتی  196 گنا  بڑی  ہے۔ “

صدر ترکی  نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں  منعقدہ  ضلعی  رہنماؤں کے اجلاس سے   خطاب  میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں  القدس بل کی بھاری اکثریت سے   منظوری  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم یہاں پر ایک بار پھر یاد دہانی کراتے چلیں  ہماری یہ دنیا پانچ ملکوں  سے بڑی ہے۔

خاص کر ایک  ملک سے کئی گنا   بڑی ہے۔   فلسطین کے معاملے کو جنرل اسمبلی میں پیش کیے جانے سے  قبل امریکہ کے  بیانات    انسانی ضمیر میں گہرے زخم لگانے کا موجب بنے ہیں۔  میرے پاس طیارے ہیں  بم ہیں،

یہ  کہتے ہوئے آپ اپنے کو طاقتور تصور نہیں کر سکتے۔  آپ کا ساتھ دینے والے  محض  اسرائیل اور اس طرح کے 5 ۔ 6  ملک ہی دیں گے، لیکن اس کے مد مقابل  آپ کو 128 ملکوں کا سامنا کرنا  پڑے گا۔ کسی بھی ملک کو   اپنی مالی اور سیاسی طاقت کے بل بوتے پر  پوری  دنیا   کو دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔”

 ایردوان نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ امریکہ نے  اس کے خلاف ووٹوں کا  استعمال نہ کرنے کے لیے ملکوں کو دھمکی دی تھی،

اس نے کہا تھا کہ ہم سے ڈالر لیتے ہیں اور ہمارے سامنے ہی سر بلند کرتے ہیں۔  یہ کب ہوا کہ ریاستیں   پیسوں کے ساتھ انسانوں کے ارادے اور جمہوریت کو  خریدنے   لگی  ہوں۔  یہ سب جان  لیں کہ جمہوری اقدار کو رقوم سے نہیں خریدا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *