ای وی ایم مشینوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے / ڈی ایم کونا ل سنکو

Asia Times Desk

بستی زون (ایشیا ٹائمز /زبیر احمد ) 14 مئی کو ای وی ایم مشین باہر لیجا نے سے متعلق ڈی ایم کونا ل سنکو نے ایک پریس کانفر نس میں کہا کہ ضلع انتظامیہ مکمل طور سے الیکشن کمیشن کے فرمان کے مطابق کار بند ہے ،انہوں نے بتایا کہ جن مشینوں سے ووٹنگ کرائی گیی ہے و ہ سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ھیں اور سی آر پی ایف جوانوں کی نگرانی اسٹرا نگ روم میں رکھی گیی ھیں ،ان مشینوں کو 24گھنٹے سخت نگرانی میں رکھا گیا ھے ،غیر استمعال شد ہ مشینوں کو منڈی احا طہ میں اسٹرا نگ روم سے ہٹا کر دوسرے کمرے میں رکھی گیی ھیں.

اضافی (غیر استعمال شدہ )مشینوں کو الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ای ٹی ایس سافٹ ویر میں انٹر ی کے لیے وئر ہاو س میں لے جایا جا رھا تھا ان غیر استعمال شدہ مشینوں کے بارے میں سیاسی پارٹیوں کو اطلاع دینے کا کوئی قانون نہیں ھے ،جو بھی انتخاب سے متعلق باتیں ہوتی ھیں وہ گاہے بگا ہے سیاسی پارٹیوں کو اطلا ع دی جاتی ھیں ،وو ٹنگ میں استعمال کی گیی سبھی مشینوں کی فہرست مھیا کرائی گیی ہے

سیاسی پارٹیوں اور میڈیا کے لوگوں کے ساتھ اسٹرا نگ روم کا معائنہ کرایا گیا ہے جہاں لگے تالے اور سیل محفوظ ھیں ،وہاں باہر ٹینٹ لگا ہوا ہے  سیاسی پارٹیوں کے لوگ اچھی طرح سے دیکھ سکتے ھیں ،دن میں دو بار سیاسی پارٹیوں کو اندر لے جا کر دیکھا یا جاتا ہے اس سے کسی کو شک و شبہہ نہیں ہونا چاھئیے ،اس موقع پر ضلع اطلاعا تی افسر آ شو تو ش پانڈ ے ،اے ڈی ایم سیتا رام گپتا سمیت سبھی اخبار ی نما ئند ے موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *