شمیم احمد کی ’ سب کو کھانا‘ مہم

شمیم احمد تحریک کا نام ہے اور ہم سب ان کی قیادت میں چلنے کو تیار ہیں:معین الدین شمس

admin

کولکاتا11فروری(پریس ریلیز)
 روزی دینے والااللہ ہے‘کوئی کسی کو ایک وقت کا بھی کھانا نہیں کھلا سکتا۔صرف اللہ وحدہ‘ لا شریک کی ذات ہے جو رب العالمین ہے تمام جہانوں کا پالنے والا اورکھلانے پلانے والا ہے۔اسی کی توفیق اور عنایتوں کے طفیل مجھے ےہ سعادت ملی کہ میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کا ذریعہ بنا۔الحمد اللہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسو سی ایشن نے اپنے نئے قدم ’سب کےلئے کھانا‘ کے تحت آج سے روزانہ تین سو بھوکوں اور غریبوں کو کھانا کھلانے کی ایک اچھی شروعات کی ہے۔ یہ باتیں ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسو سی ایشن کے قومی صدرشمیم احمد نے اپنے صدر دفتر 48B آنند پالت روڈ ، کولکاتا14-میں منعقدہ ایک تقریب میں کہیں۔اس تقریب کے دوران غریبوں تک کھانا پہنچانے والی گاڑی کا بھی افتتاح کیا گیا۔
ایسو سی ایشن نے یہ گاڑی صرف اسی مقصد کےلئے خریدی ہے۔جو شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کھانا پہنچانے کے کام میں سرگرم رہے گی۔شمیم احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان کے ساتھ مختلف مذاہب کے پر خلوص رہنما حضرات موجود ہیں جو ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور جن کی مخلصانہ معاونت کی وجہ سے وہ اپنے بڑے سے بڑے مشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا وہ ایک سماجی و انسانی خدمت گار ہیں او ر یہی ان کی زندگی کا اہم مقصدبھی ہے۔سوامی پارس ناتھ گیری جی مہاراج ،ناگا آشرم مہانتھ ، نئی ہٹی نے اپنی تقریر میں شمیم احمد کی تحریکوں اور کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شمیم احمد اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں اور وہ اردو کی تحریک کے روح رواں رہے ہیں۔ بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلانے کے سلسلے میں شمیم احمد کا نام ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا۔ ایم ایل اے معین الدین شمس نے کہاکہ شمیم احمد مغربی بنگال میں ایک بہت ہی اہم اور متحرک نام ہے۔بنگال میں وہ ہمیشہ قائد ِ اردوکے نام سے مشہور رہے ہیں۔ان کے اندر قیادت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔سماجی اور فلاحی کاموں میں ہم لوگ ان کی قیادت میں چلنے کو تیار ہیں۔ ڈاکٹر جمال الدین شمس نے بھی شمیم احمد کے کارناموں کی توصیف و ستائش کی اورکہا کہ کولکاتا میں شاید ہی کوئی ادارہ ہو جو اس طرح سے کارنامے سر انجام دے رہا ہے۔
 ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسو سی ایشن کے صدر دفترسے کھانا پہنچانے والی گاڑی جب کھانا لے کر رخصت ہوگئی تو اسی تقریب میںایک دلچسپ اور شاندار اور خصوصی مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت بزرگ اور کہنہ مشق شاعر حلیم صابر نے کی اور نظامت کے فرائض ملک کے نامور شاعر و ادیب و صحافی ڈاکٹر عقیل احمد عقیل نے انجام دئے۔دیگرشریک شعرا ¿ میں یوسف اختر، ڈاکٹر نواشاد مومن،رئیس اعظم حیدری،شبیر اصغر،مجسم ہاشمی،ارم انصاری، عشرت ہاشمی اور بشریٰ سحر کے نام شامل ہیں۔
 اس تقریب میں شہر کی معزز ہستیاں کافی تعداد میں موجود تھیں۔ دیگر خصوصی مہمانوں میںاسحاق علی خان، شمیم رحمانی،ڈاکٹر عقیل احمد عقیل،، ڈاکٹر دلنواز رومی،(ریاض سعودی عرب)، ڈاکٹر جمال الدین شمس ،عبداللہ سنجر،محمد فاروق،شبیراحمد‘ مختار علی،ڈاکٹر عرش منیر، لیلی چکرورتی،کار گزار صدر، ریاست مغربی بنگال،فقیرہ شیخ(ضلعی صدر،پونے )ستیش کوتوال(سکریٹری جنرل،ضلع پونے) ،محمد قدرت اللہ، محمد افتخار، رنجیت کمار پال، سابق آرمی افسر، ہگلی اورمحمد شہنواز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *