بھارتی مسلمان ترقی کرے گا تو بھارت ترقی کرےگا ،بھارت آگے بڑھے گا  تو ہم سب آگے بڑھیں گے/ فرینک اسلام

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز)  کسی بھی ملک میں آزاد میڈیا جمہوریت کی بقا کے لیے ضروری ہے ۔ مدارس اسلامیہ 21 ویں صدی کی بڑی علمی طاقت بن سکتے ہیں ۔ امریکہ کے سابق صدربراک اوباما نے تعلیم کو 21 ویں صدی کی کرنسی قرار دیا تھا ۔ تعلیم سے ہی بھارت کی بھارتی مسلمانوں کی ہم سب کی تقدیر بدلے گی ، بھارتی مسلمان ترقی کرے گا، بھارت ترقی کرےگا ،بھارت آگے بڑھے گا  تو ہم سب آگے بڑھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ہند نزاد امریکی فرینک اسلام نے 5 فروری کو دہلی میں صحافیوں سے تبادلہ خیال میں کیا ۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں فرینک اسلام نے اردو صحافیوں کے ساتھ لگ بھگ ایک گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا ۔

میٹنگ میں مودی دور اقتدار میں بھارت- امریکہ  تعلقات ،امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کی موجودہ صورت حال ،امریکہ میں مسلمانوں کی زندگی کو درپیش چیلنجوں ، بھارت کی ترقی میں ہندوستانی مسلمانوں کا رول ، بھارتی مسلمانوں کی ترقی کی راہیں ، بھارت میں  اردو میڈیا کے سامنے درپیش مسائل اور امکانات ، ہندوستانی مسلمانوں کو بااختیار بنانے میں فرینک اسلام کی اپنی کاوشوں پر گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر الیکٹرانک ،پرنٹ اور ویب میڈیا سے وابستہ 20 سے زائد صحافی شریک ہوئے ۔

 

گفتگو کا تفصیلی ویڈیو 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *