گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی نے کیا فری کمپیوٹر بکس ڈسٹری بیوشن

تکنیکی ترقیاں زندگی کا حصہ بنتی جارھی ھیں/ سشیل کمار پانڈے

Asia Times Desk

سدھارتھ نگر :(ایشیا ٹائمز) دنیا جدت پسند ھے اور نئی نئی تکنیکی ترقیاں آج زندگی کا ایک حصہ بنتی جارھی ھیں۔ ھر شعبہ حیات میں نئی چیزیں جگہ لے رھی ھیں۔ اور ان سب ترقیاتی تکنیک میں کمپیوٹر ھی اھم کردار نبھارھا ھے۔

ان خیالات کا اظھار گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی، کرمھوا، کونڈرا گرانٹ، سدھارتھ نگر میں منعقد “ فری کمپیوٹر بکس ڈسٹری بیوشن کیمپ میں اسکول کے پرنسپل سشیل کمار پانڈے نے کیا۔

 انھوں نے مھمان خصوصی حاجی محمد قاسم و دیگر سامعین کا تقریب میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کرتے ھوئے دیگر امور پہ توجہ کے ساتھ کمپیوٹر کی اھمیت وافادیت پہ خصوصی دھیان دینے کی طلبہ وطالبات کو نصیحت کیا۔

 

کمپیوٹر ٹیچر ستیندر  پانڈے اور ماسٹر مبین نے مشترکہ طور پر پروجیکٹر کے ذریعے کئی مفید ویڈیو کلپس سامعین کو دکھایا اور کمپیوٹر کی ضرورت کا احساس دلاتے ھوئے اس کی پڑھائی کے مراحل اور معاشی کیریئر میں اسکے فوائد سے روشناس کرایا۔  پروگرام کی نظامت ماسٹر جلیل خان نے کیا ۔

سامعین میں جھاں طلبہ و طالبات کے والدین، سرپرست اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا جس میں مھوا گاؤں کےنفیس خان، عادل علی، اقبال احمد ، پریم ، انکت مشرا وغیرہ قابل ذکر ھیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *