عالمی یوم اردو : غالب اکیڈمی میں اردو دنیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی

مولانا ڈاکٹر حامد الانصاری انجم کی حیات و خدمات پر خصوصی مجلہ کا اجر عمل میں آیا

admin

نئی دہلی : علامہ اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر کو غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی کے آڈیٹوریم میں عالمی یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر حامد الانصاری انجم کی حیات و خدمات پر شائع ہونے والے خصوصی مجلے کا اجرا کیا گیا۔ کئی حضرات کو مختلف زمروں کے تحت اعزازات سے نوازا گیا۔

 ڈاکٹر علامہ محمد اقبال علیہ الرحمة کا یوم پیدائش ، یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا ور  اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن گزشتہ بیس سال سے اس دن کو یوم اردو کے طور پر مناتی آرہی ہے اب اس جشن نے عالمی اردو ڈے کا درجہ بھی اختیار کر لیا ہے، غالب اکیڈمی میں اردو دنیا کی کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی،

 ڈاکٹر سید احمد خان جو اس بزم کے روح رواں ہیں اردو کی بے لوث خدمت کرتے ہیں ان کے بارے  میں اردو حلقوں  میں یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا ہے ۔

پروگرام  میں  خواجہ اکرام الدین جے این یو، ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں صدر دہلی اقلیتی کمیشن، بزرگ شاعر گلزار دہلوی، مولانا محمد رحمانی مدنی، سہیل انجم (مدیر مجلہ)، سینئر صحافی معصوم مرادآبادی، ڈاکٹر سید فاروق ہمالیہ ڈرگس، ماجد دیوبندی، پروفیسر عبد الحق سابق صدر شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی، احمد ابراہیم علوی مدیر روزنامہ آگ لکھنو، زاہد آزاد جھنڈا نگری نیپال اور ڈاکٹر سید احمد خاں صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن و یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا سمیت بڑی تعداد میں محبان اردو نے پروگرام کو روق بخشی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *