آصف جمال نے علاقہ کا نام روشن کیا ؛ ایم بی بی ایس میں ہوا داخلہ

Asia Times Desk

نئی دہلی : ( ایشیا ٹائمز) جواں ہو عزم تو منزل سلام کرتی ہے ، اسے اپنی لگن اور محنت سے سچ ثابت کردکھایا ہے پوروانچل کے نوجوان  آصف جمال  نے ، جمال نے  نیٹ کے امتحان میں  اچھی رینک  سے کامیابی حاصل کی ہے اب  ایم بی بی ایس میں  داخلہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں ۔  آصف کو ہمدرد یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے ۔

آصف جمال کا آبائی تعلق مشرقی اتر پردیش (پوروانچل ) کے  ضلع سدھارتھ نگر  موضع کولہوئی ، پوسٹ سونکھر سے ہے ،  والد  ماسٹر جمال الدین سرکاری ٹیچر ہیں ، ابتدائی تعلیم اپنے گاوں سے ہی حاصل کی اور بارھویں کی پڑھائی رتن سین کالیج بانسی سے کیا ۔

ان کی اس کامیابی پر  خالد سہیل ، زاہد احسن ، گریٹ انڈیا ویلفئر فاونڈیشن کے چئر مین نور اللہ خان ،  ایشیا ٹائمز کے ایڈیٹر  اشرف علی بستوی ،عبدالرب  ،مولان عثمان فلاحی تاج نے مبارک باد دی ے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *