سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نےحج انتظامات کے متعلق میڈیا کے افراد سےکی گفتگو؛ کہا ، ‘مکہ روڈ انیشی ایٹیو’ حاجیوں کی سہولت کے لئے ایک غیر معمولی پہل

Asia Times Desk

نئی دہلی: حکومت سعودی عرب نے مکہ روڈ انیشی ایٹیوکے نام سے سفر حج کو زیادہ بہتر، سہل اور آرام دہ بنانے کی جو پہل کی ہے اس سے آئندہ برس سے ہندوستانی عازمین کے بھی استفادہ کرنے کی امید ہے۔ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے آج یہاں حج انتظامات کے متعلق ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر الساطی نے بتایا کہ مکہ روڈ انیشی ایٹیو(طریق مکہ پہل)پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائشیااور تیونس ملکوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے اور اس پروگرام کے تحت ان ملکوں سے امسال دو لاکھ 25 ہزار عامین حج کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کے سلسلے میں حکومت ہند کے ساتھ با ت چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ اگلے سال سے یہ ہندوستان میں بھی شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور ہندوستانی افسران کے درمیان پچھلے دنوں اس موضوع پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

مکہ روڈ انیشی ایٹیو کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جانے والے عازمین کو ان کے اپنے ملکوں ہی میں ہوائی اڈوں پر ای ویزے جاری کیے جاتے ہے ہیں اور سعودی عرب میں آمد سے قبل ہی ان کے داخلے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جاتی ہے تا کہ انھیں جدہ یا مدینہ ہوائی اڈے پر کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بلاتاخیر اور بلا رکاوٹ اپنی جائے قیام منتقل ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *