مسلمانوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ! ہٹلر حامی ’نازی‘ گروہ کا پردہ فاش

Asia Times Desk

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے منگل گیارہ جون کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملکی عدلیہ کے ‌ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتار شدگان دائیں بازو کے ایسے مشتبہ انتہا پسند ہیں، جو اپنی سوچ میں ‘نئی نازی تحریک اور اس کے نظریات‘ کے بہت قریب ہیں۔

اس بارے میں اب تک کی تفتیش اور اس کے نتائج سے واقف عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس انتہا پسند گروہ نے مسلمانوں کی مساجد اور یہودیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے منصوبے بنا رکھے تھے تاہم یہ نئے نازی اپنے منصوبوں کی تیاری میں ابھی بہت آگے تک نہیں گئے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ نئے نازی شدت پسند مسلم اور یہودی تنظیموں کی جن تقریبات یا ان مذاہب کی پیروکاروں کی جن عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ان میں فرانس میں یہودی تنظیموں کی نمائندہ کونسل (CRIF) کی طرف سے اہتمام کردہ سالانہ عشائیہ بھی شامل تھا اور مقامی مسلمانوں کی کئی مساجد بھی۔

بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی انتہا پسندوں کے اس زیر زمین چھوٹے سے گروہ کام نام L’Oiseau Noir یا ‘کالا پرندہ‘ تھا اور اس کے ارکان ایسے حملوں کے امکانات پر بحث کے لیے آن لائن رابطوں سے کام لیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *