اردو کالم نگار حضرات متوجہ ہوں : انپیج فائل کو آن لائن یونیکوڈ میں ایسے تبدیل کریں  

Asia Times Desk

  نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز ڈیسک ) اردو کالم نگار حضرات متوجہ ہوں : اپنی تحریر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو برائے کرم یونیکوڈ میں اپنے مضامین ارسال کیا کریں  اپنی انپیج فائل کو یونیکوڈ میں ایسے تبدیل کریں

 

https://urdu.ca/convert

اپنے کمپیوٹر پر مندرجہ بالا لنک کھولیں

یہاں ایک باکس سامنے کھل جائے گا

اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ انپیج فائل کے پیج کو کنٹرول اے سے سیلیکٹ کرنے

کے بعد اسے یونی کوڈ کنورٹر میں پسٹ کردیں ۔

پھر نیچے دیا گیا کنورٹ بٹن دبائیں ۔

اب آپ کی فائل یونی کوڈ میں کنورٹ ہو چکی ہے

یعنی اب اسے آپ پورا سلیکٹ کرنے کے بعد ایم ایس ورڈ میں سیو کر سکتے ہیں

 اس طرح آپ اسے اپنے میل میں ڈائریکٹ پیسٹ کرکے کسی کو بھی بھیج سکتے ہیں ۔
یہ ترسیل کا بہت آسان اور اچھا رائج الوقت طریقہ ہے

یہ تحریر ان حضرات کے لیے ہے جو اپنے مضامین صرف انپیج میں بھیجتے ہیں ،
نوٹ : اس سے نیوز پورٹلس کو دشواری ہوتی ہے کیوکہ بعض اوقات ویب سائٹ کو اینڈرائڈ موبائل سے ہی فوری اپڈیٹ کرنا پڑتا ہے ، جوحضرات اس کا اہتمام کرتے ہیں ان سے معذرت ۔۔۔۔ اور ہاں کنورٹ ہونے کے بعد ایک بار پروف بھی پڑھ لیں تو بہتر رہے گا. کیونکہ کنورٹ ہونے کے پروسیس میں بہت سارے الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادارہ ایشیا ٹائمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *