اسکالر شپ ملنے کا ایک آخری موقع

Asia Times Desk

نئی دہلی: صوبہ دہلی کے ڈپارٹمنٹ آف ویلفیئر آف ایس ۔سی؍ایس۔ٹی؍او۔بی۔سی؍مائناریٹریز نے ۲۰۱۴۔۲۰۱۵ اور ۲۰۱۵۔۲۰۱۶ سالوں میں اسکالر شپ کے لئے درخواست دینے والوں کو ایک موقع اور دیا ہے کہ وہ دستاویزات کی کمی یا غلطی کی وجہ سے رکی ہوئی اسکالرشپ کو مطلوبہ کاغذات محکمے میں جمع کراکر اپنی اسکالر شپ حاصل کرلیں۔اس کی آخری تاریخ ۲۵ جون ۲۰۱۸ (دوپہر دو بجے تک ہے)۔

رکی ہوئی درخواستوں میں مطلوبہ کاغذات کی نشاندہی مذکورہ محکمے نے اپنی ویب سائٹ (www.scstwelfare.delhigovt.nic.inپر کر دی ہے۔ جن لوگوں کی درخواستیں کسی دستاویز کی کمی کی وجہ سے منظور نہیں ہو پائی تھیں ،وہ ایسی دستاویزوں کو اول وقت میں مذکورہ محکمے میں جمع کرادیں اور اس کی رسید لے لیں ۔یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *