انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر انتخاب: سراج الدین قریشی پینل کی رابطہ مہم ہوئی تیز

مخالفین سینٹر کو سیاسی اکھاڑہ بنانے پر بضد:عرفان چودھری

Asia Times Desk

نئی دہلی( پریس ریلیز ) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے انتخابات کو لیکر سرگرمیاں تیز تر ہوگئی ہیں۔دونوں ہی پینل کے نمائندوں نے انتخابی فضا کو اپنے حق میں کرنے کے لیئے سینٹر کے اراکین سے رابطہ سازی مہم تیز کردی ہے۔سراج قریشی کے پینل نے اپنا انتخابی منشور بھی جاری کردیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق عارف محمد خاں کا پینل بھی جلد ہی اپنا منشور جاری کرے گا۔اس بیچ توقع کی جارہی ہے کہ اسلامک سینٹر کا انتخاب دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کانٹے کا رہے گا کیونکہ پہلی مرتبہ سراج قریشی کے سامنے ایک مضبوط امیدوار سابق کابینی وزیرعارف محمد خان کی صورت میں سامنے ہے۔

مقابلہ آرائی سخت ہونے کی وجہ سے ہی سراج قریشی پینل بھی زیادہ مستعدی کے ساتھ میدان میں ہے اور سینٹر کے اراکین سے میٹنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔کل اوکھلا میں واقع سیلیبریشن ہال میںسراج قریشی پینل کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں تقریبا ڈھائی سو اراکین نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سراج قریشی پینل نے اپنا انتخابی منشور بھی جاری کیا جس میں سینٹر کو سیاسی بازی گری سے دور رکھنے اور سینٹر کی مزید توسیع کے عزائم کا اظہار کیاگیا۔

نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سراج قریشی پینل کے رفیق اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر عرفان چودھری نے کہا کہ سراج قریشی پینل نے اسلامک سینٹر کو مسلمانوں کا ایک نمائندہ ادارہ بنانے اور اس کی داخلی و خارجی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر صرف ایک پلاٹ کی شکل میں تھا جسے سراج قریشی صاحب نے اپنی ذاتی محنت اور سرمایہ سے ایک عالی شان عمارت کی شکل میں نہ صرف کھڑا کیا بلکہ ہندوستانی مسلمانوں کے درمیان اسے ایک با وقار اداہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔عرفان چودھری نے آگے کہا کہ سراج قریشی کی صدارت میں اسلامک کلچرل سینٹربین مذاہب ہم آہنگی کا ایک نمائندہ ادارہ بن کر ابھرا اور بڑی تعداد میں غیر مسلم طبقہ نے بھی سینٹر کی رکنیت حاصل کی۔

انہوں نے آگے کہا کہ اب جبکہ یہ ادارہ کامیابی کی منزلیں طے کرچکا ہے اور ہندوستان کے تمام طبقات میں اپنی ایک الگ شناخت اور وقار بنا چکا ہے تو اس ادارہ پر مفاد پرست عناصر اپنی نظریں جمانے لگے ہیں اور انتخاب کے ذریعہ اس قومی ادارہ کو سیاسی اکاڑہ بنانے پر بضد ہیں جبکہ ان کے پاس ادارہ کی ترقی کے لیئے نہ کوئی ایجنڈہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد۔عرفان چودھری کے مطابق سراج قریشی پینل کے پاس اسلامک سینٹر کی توسیع کا ایک جامع منصوبہ ہے جس کے لیئے حکومت سے ایف اے آر(فلور ایریا ریشیو) بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس کے تحت کافی شوپ سے متصل زمین پر ایک بڑی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں ایک وسیع و عریض کار پارکنگ کے علاوہ ایک بڑا ٓڈیوٹوریم جس میں 2000افراد کی گنجائش ہو تعمیر کیا جائے گا۔عرفان چودھری نے اسلامک سینٹر کے تمام اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی طرح مخالفین کے جھانسے میں نہ آئیں اور سینٹر کی توسیع و ترقی کے لیئے سراج قریشی کے پینل کو کامیاب بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *