سراج الدین قریشی انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لگاتار چوتھی بار صدر منتخب

نائب صدر کے عہدے کیلئے ایس ایم خان کازبردست مظاہرہ ، اپنے مد مقابل چار حریفوں کےچاروں شانے چت

Asia Times Desk

 نئی  دہلی: (ایشیا ٹائمز)  مسٹر سراج الدین قریشی انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لگاتار چوتھی بار صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے مد مقابل سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان کو637ووٹوں سے ہرایا۔ مسٹر سراج الدین قریشی کے پینل کے سارے ممبر بھی انتخاب جیت گئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدے کیلئے ایس ایم خان نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مد مقابل چار حریفوں کو چاروں شانے چت کردیا۔ ایسا لگتا تھا کہ اس وقت سراج الدین قریشی کو عارف خان سے سخت مقابلہ ہوگا۔

لیکن ان کی جیت کی بارے میں کسی کو کوئی شک وشبہ نہیں تھا۔الیکشن نتائج حیران کن ثابت ہوئے ۔ لیکن جتنی اکثریت سراج الدین قریشی کوحاصل ہوئی اس نے سب کو تعجب میں ڈال دیا۔ نائب صدر کے لئے ایس ایم خان کو بھی 600سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت اپنے قریبی مد مقابل ایچ آرخان سہیل سے ملی۔ جبکہ دوسرے امیدوارو ںکو جن میں خواجہ شاہد،یامین قریشی اورمحمد ارشاد شامل ہیںکو 200ووٹ بھی نہی ںملے۔

سرا ج قریشی کے پینل سے ہی ابرار احمد ،ابوذر، احمد رضا، جمشید زیدی اور شرافت اللہ بھی منتخب ہوئے۔ جبکہ سابق ایڈیشنل کمشنر پولیس قمر احمد کو بھی ممبروں کی لسٹ میں کامیابی ثابت ہوئی۔ دوسرے کامیاب امیدواروں میںبدرالدین خان، بہار برقی،سکندر حیات اور محترمہ شاہانہ شامل ہیں۔

ان انتخابات میں دو ہزار سے زیادہ ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ان میں سے ساڑھے نو سو کے اوپر دہلی سے باہر کے ووٹر س ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کل شروع ہوئی تھی۔

لیکن اعتراضات کی وجہ سے کچھ رائونڈ کے ووٹس گننے کے بعد آج صبح تک معطل کردی۔ یہ کل ہی صاف ہوگیا تھا کہ محترم سراج قریشی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ کیونکہ ابتدائی مرحلوں سے ہی وہ اپنے حریف سے کافی آگے چل رہے تھے اور جب ان کی برتری 600ووٹنگ کی ہوئی تو یہ صاف لگ رہاتھا کہ ان کے حریف کو شکست ہوگی۔ اس سے پہلے تین انتخابات میں سراج الدین قریشی نے سابق وزیر سلمان خورشید اور کانگریس کے رہنما شکیل الزماں مسٹر انصاری اور علی جاوید کو شکست د ے چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *