عالمی انسانی امداد میں ترکی دوسرے نمبر پر

ترکی اپنے یہاں لینے والے 32 لاکھ شامی مہاجرین کی میز بانی کر ہا ہے

admin

استنبول:ترکی کے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی انسانی امداد میں  دنیا میں دوسرے  نمبر پر ہے۔

چاوش اولو  نے انطالیہ میں منعقدہ  بین الاقوامی   ہلال احمر و ریڈ کراس  انجمنوں کی فیڈریشن کے گالا    عشائیے  کے دوران  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ” سن 2016 میں  ترکی  کی انسانی امداد  6 ارب ڈالر   کے قریب رہی  ،

ہمارے ملک میں پناہ لینے والے   32 لاکھ   شامی   مہاجرین  کی جانب کوئی  بھی امدادی ہاتھ نہیں بڑھا رہا تا ہم ، ہم ان کی مستقل بنیادوں  پر میزبانی کر رہے ہیں۔”

گالا ڈنر میں  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سمیت  ترک ہلال  احمر کے صدر کریم کینک ، بین الاقوامی  ہلال احمر و ریڈ کراس  انجمنوں کی فیڈریشن کے صدر تادا تیرو  کونوئے اور انطالیہ کے گورنر  منیر  کارا   اولو  نے بھی  شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *