سعودی عرب خواتین کو بااختیاربنانے میں بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے آگے نکل جائے گا

admin

نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز نیوز ڈیسک) کون کہتا ہے کی سعودی عرب خواتین کو با اختیار کرنےمیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے ہے. سعودی سے آنے والی خبروں پر نظر ڈالیں تو اب سعودی خواتین زندگی کے ہر موڑ پر ہر میدان میں مردوں سے کندھا ملا کر چلنے کو پوری طرح تیار ہیں.

بھارت میں واقع سعودی سفارت خانہ ہر ہفتے میڈیا کو جاری نیوز لیٹر میں ان خبروں کو نمایاں جگہ دیتا ہے۔  ہر ہفتے آپ کو اس طرح کی  ایک دو خبریں ضرور مل جائیں گی جن کا راست تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہوتا ہے.

 9 مارچ کو نیوز لیٹر میں جاری ہونے والی خبر میں، خواتین کی ترقی سے متعلق 6 خبروں میں سے 5 خواتین سے متعلق ہیں ۔

پہلی خبر: سعودی خواتین نے جدہ میں خواتین کا دن منایا

دوسری خبر: سعودی عرب نے پہلی خاتون میراتھن کی میزبانی کی

تیسری خبر: سعودی خواتین ڈرائیونگ سیٹ میں بیٹھنے کو بے تاب  ہیں.

چوتھی نیوز: سعودی عرب میں خواتین اصلاح

پانچویں خبر: سعودی خواتین نے ٹریفک کنٹرول کے لئے روزگار کی تربیت لی

 

اس کے علاوہ، سعودی عرب نے اپنی سرحد کے ساتھ بڑے شہروں کی ترقی کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مصر میں 10 بلین ڈالر لگانے کا معاہدہ کیا  ۔

لیکن سعودی عرب کا کہنا ہے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے اس فیصلے کی کچھ حلقوں کی  تنقید ضرور ہوئی ہے لیکن بڑے پیمانے پر اس کا خیر مقدم  ہو رہا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *