شاہین اکیڈمی دہلی کا  افتتاح آج؛ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کریں گے افتتاح

اس سال 2019 کے  نیٹ کے نتائج آگئے ہیں جن میں شاہین کے 450 بچوں نے کوالیفائی کیا ہے ، سبھی کامیاب طلبا کوایم بی بی ایس میں سرکاری میڈیکل کالیج میں داخلہ ملے گا ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس بار 20 حفاظ کرام کو بھی ایم بی بی ایس  میں داخلہ ملے گا

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز ) شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس بیدر کرنا ٹک کی دہلی شاخ  ‘ شاہین اکیڈمی دہلی ‘ کا آج دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا افتتاح کریں گے ۔ شاہین اکیڈمی دہلی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلیم الحفیط  نے میڈیا کو بتایا کہ افتتاحی تقریب شام ساڑھے 4 بجے ،  ابوالفضل انکلیو ڈی 4 ، نزد ہوٹل ریورویو ہوگی ۔

مہمان خصوصی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ہونگے جبکہ بطور مہمان اعزازی اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور دہلی اسٹیٹ ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کی رکن آتشی مرلینا ہوں گیں ۔

پروگرام میں شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر بطور خاص شرکت کریں گے ۔ واضح ہو کہ اس  سال 2019 کے  نیٹ کے نتائج آگئے ہیں جن میں شاہین کے 450 بچوں نے کوالیفائی کیا ہے ، سبھی کامیاب طلبا کوایم بی بی ایس میں سرکاری میڈیکل کالیج میں داخلہ ملے گا ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس بار 20 حفاظ کرام کو بھی ایم بی بی ایس  میں داخلہ ملے گا ۔

شاہین اکیڈمی دہلی  کے اکیڈمک ڈائریکٹر کی ذمہ داری  آئی ائی ٹی این وسیم جاوید سنبھال رہے ہیں ، یہاں ان کی نگرانی میں قابل فیکلٹی کی ٹیم  کوچنگ کرائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *