ا مریکہ میں مقیم شاعر نور امروہو ی کا  انٹر ویو

Asia Times Desk

نئی دہلی / یو ایس اے :  (ایشیا ٹائمز نئی دہلی )  نور امروہوی ہندوستان نزاد شاعر ہیں اس وقت امریکہ میں ٹیکساس کے  ڈلاس شہر میں سکونت پذیر ہیں ، گزشتہ دنوں این سی پی یو ایل کی جانب سے منعقد عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں تشریف لائے تھے ۔

ان کی دہلی امد پر دہلی کے ادبی حلقوں نے پرجوش استقبال کیا ، ان کے اعزاز ۔ میں انڈیا اسلامک سینٹر میں بھی  تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ شاعروں ادیبوں کی سر زمین امروہہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نور امروہوی نے  بچپن ہی میں شاعری  شروع کر دی تھی ، ان کا گھرانا بڑا مذہبی تھا ،  موصوف فرماتے ہیں کہ شاعری فطری ودیعت ہوتی ہے   بعد میں ہر شاعر اپنی محنت اور لگن سے اس کی اونچائیاں  چھولیتا ہے ۔

  انہوں نے گزشتہ دنوں  امریکی یو ٹیوب چینل ٹی ون یو ایس اے کو   انٹر ویو دیا تھا  جس میں انہوں نے اپنے شاعری کے ابتدائی دنوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا اور اپنی وہ پہلی نعت بھی  مترنم آواز میں پیش کی تھی جو انہوں نے سب سے پہلے لکھا تھا ۔

 یہ انٹر ویو  باسط جلیلی  نے ” میں شاعر اور خواب ” کے عنوان سے جاری ایپی سوڈ میں  لیا ہے   ۔ 

ملاحظہ فرمائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *