نیو کالیج چینئی میں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈ یز کے دوروزہ سمینار کا افتتاح؛ اہم تاریخ داں کر رہے ہیں شرکت

نیو کالیج سے ابو انس کی رپورٹ

Asia Times Desk

 چینئی : (ایشیا ٹائمز)   انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی 30 سالہ سالہ تقریبا ت کی مناسبت سے  سمینار وں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسں سلسلے کا چوتھا قومی سمینار  اب سے کچھ دیر قبل  چینئی کے نیو کالیج ہال میں  افتتاح   ہوا ۔

 

 سمینار کا موضوع ”ہندوستان کے موجودہ سیاق میں مساوات، انصاف اور بھائی چارے کی جانب:ایک بہتر مستقبل کی تخلیق، بذریعہ تاریخ“ رکھا گیا ہے   تاریخ کے حوالے سے ملک کے اہم تاریخ داں ، اسکالرس ، ریٹائرڈ جج صاحبان ، ماہرین قانون شرکت کر رہے ہیں ۔ سمینار نیو کالج چننئی کے اشتراک سے منعقد ہورہاہے ۔

اس سمینار میں پروفیسر اختر الواسع وائس چانسلر مولانا آزاد نیشل یونیورسیٹی جودھپورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں ۔  ڈاکٹر میجر حسین زاہدپرنسپل نیوکالج چننئی خطبہ استقبالیہ پیش کیا

،پروفیسر زید ایم خان نے آئی اویس کے تعلق سے تعارفی کلمات پیش کیے  ، پروگرام میں ایچ ایچ نواب محمد عبدا لعلی ، پروفیسر کپل کمار،آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم افتتاحی سیشن کی صدارت کر رہے ہیں  ۔اس سیشن  کے درمیان  ”ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کی جدوجہد اور ہندوستان میں مہذب سماج کی تشکیل “ ان دونوں کتابوں کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی ۔افتتاحی اور اختتامی سیشن کے علاوہ یہ سمینار کل چھ بزنس سیشن پر مشتمل ہوگا جس میں متعلقہ موضوع پر ملک بھر تشریف لائے دانشوران اپنا مقالہ پیش کریں گے ۔

 

تفصیلی رپورٹ  کے لیے انتطار کریں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *