جماعت اسلامی شاہین باغ کی جانب سے 15 روزہ مہم “آؤ کامیابی کی طرف” کے عنوان سے چلائی گئی

Asia Times Desk

 نئی دہلی : جماعت اسلامی شاہین باغ کی جانب سے جاری پندرہ روزہ مہم “آؤ کامیابی کی طرف” بتاریخ 15-31 مارچ 2019. اس مہم کے دوران نشا بیداری کے لیے بڑی تعداد میں پرچے اور کتابچہ تقسیم کیے گئے اور جگہ جگہ چوراہوں پر نوکّاڈ سبھا بھی کی گئی۔ اس مہم کے آخری روز بتاریخ 31 مارچ کو نشہ کے خلاف ایک مہم چلائی گئی. اس میں صبح کے وقت جماعت اسلامی شاہین باغ اور ایس آئی او شاہین باغ یونٹ کی طرف سے بچوں کی ایک ریلی نے پورے شاہین باغ کے چکر لگائے، اور سماج کو یہ پیغام دیا کہ نشہ سے یاری بھیانک موت کی تیاری. اس لیے آؤ بچائیں سماج کو اس لعنت سے. نشہ انسانیت کے لئے مہلک ہے اس لیے ہمیں اپنے سماج کو اس سے بچانا ہوگا.
اور اسی مہم کے اختتامی پروگرام کے تحت بعد نماز مغرب شاہین پبلک اسکول میں ایک جلسہ عام بعنوان “منشیات سے پاک معاشرہ” منعقد کیا گیا. جس میں تھانہ شاہین باغ کے ایس ایچ او جناب وجے پال صاحب، سماجی رضاکار جناب عبد الرشید اگوان صاحب، شاہین باغ وارڈ 102 کے کونسلر عبد الواجد خان، اور سماج سدھار ٹرسٹ کے چیرمین صغیر عباسی صاحب وغیرہ موجود تھے. اس پروگرام کی صدارت جناب مولانا اعجاز اسلم صاحب ایڈیٹر ریڈینس ویکلی، نے فرمائی. اس پروگرام میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نشہ ہی سب برائیوں کی جڑ ہے. سماج میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں نشہ کے خلاف سخت قدم اٹھانا ہوگا.  شاہین باغ میں بھی دھیرے دھیرے یہ برائی پھیلتی جا رہی ہے. اور اس کے لیے ہم سب کو مل کر اس کے خلاف اٹھنا ہوگا .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *