جماعت اسلامی ہند نے کے سات روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز؛ ملک بھر سے 74 مندوبین کر رہے ہیں شرکت

کیا ہے جماعت اسلامی ہند کی تربیت گاہ؟مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کا انٹرویو

Asia Times Desk

 نئی دہلی : (پریس ریلیز ) شعبہ  تربیت مرکز جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مرکزی تربیت گاہ کاسات روزہ پروگرام مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی میں افتتاح ہوا۔ مولانا محمد فاروق خاں کے سورة المومنون ابتدائی آیات کے درس قرآن سے با قاعدہ آغاز ہوا ۔جس کے افتتاحی خطاب میں امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن الکریم میں اللہ تبارک تعالیی فرماتا ہے کہ کامیاب ہوگیا وہ جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا ۔اور ناکام ہو گیا وہ جس نے اپنے نفس کو دبا دیا ۔انہوں نے کہا کہ تزکیہ کا مفہوم ہمہ جہت اور کافی وسع ہے ۔تزکیہ ہی ہے کہ بگڑے عقائد کودور کیا جائے ،توحیدورسالت اور آخرت پر یقین ہو ،شرک سے غلط عقائد سے پاک کرنا ہی تزکیہ ہے ۔

مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کا انٹرویو

فکری ،سےاسی ،معاشرتی ،معاشی ضلالت سے نکالنا بھی تزکیہ ہے ۔تز کیہ کا تعلق عقائد ،عبادات اور فکر سے بھی ہے ،یہاں تک کہ سیاست میں بھی تزکیہ کی ضرورت ہے ۔قرآن مجےد سے یہ بات ثابت ہے کہ سیاست میں تزکیہ یاد پر پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جس میں صرف دنیا سے فائدہ حاصل کرنا سکھایا جاتا ہے جو ناقص ہے ۔چونکہ ان کا تعلق صرف مادی ہے جس میں اخلاقی زوال کے ساتھ ساتھ بہت ساری کمیاں پائی جاتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تزکیہ کرنے والا ہمیشہ نمونہ ہوتا ہے دونوں پہلو ﺅں سے ہمارا تزکیہ ہونا چاہئے ۔

واضح رہے کہ مرکزی تربیت گاہ سات دنوں کا ایک جامع پروگرام ہے ۔اس میں فکری ،نظری اور عملی ہمہ جہت تربیت کا انتظام ہے۔پورے ہندوستان سے متعین تناسب کے ساتھ ہر حلقے سے افراد منتخب کئے جاتے ہیں اور انہیں خاص نصاب سے گزاراجاتا ہے ،تاکہ وہ تربیتی پہلو سے مستحکم ہوں اور اپنے حلقوں میں جاکر تربیت و تزکیہ کی ضرورت پوری کرنے میں تعاون کرسکیں۔
اس موقع پر شعبہ تربیت کے سیکریٹری مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی ،مولانا عبدالسلام اصلاحی ،مولانا محمد احمد شعبہ ملی و ملکی مسائل ،نائب امیر جماعت اسلامی نصرت علی ،مولانا رفیق احمد قاسمی، سمیت تمام ہی مرکزی ذمہ داران موجود تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *