چھوٹے چھوٹے فلاحی کاموں کو نظر انداز نہ کریں

کالندی اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے گوا کی گورنر مردولا سنہا کا اظہار خیال

Asia Times Desk

نئی دہلی، 2اگست (یو این آئی) چھوٹے چھوٹے فلاحی کاموں کو نظر انداز نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے گوا کی گورنر مردولا سنہا نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کاموں سے ہی بڑا کام ہوتا ہے اور کالند ہسپتال یہاں کے عوام کے لئے امید کا مرکز ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کالندی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا ہسپتال دوسرے ہسپتالوں کو روشنی دکھانے اور رہنمائی کا کام کرے گا کیوں کہ اس میں خدمت کے جذبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی کام ایک دم بڑا نہیں ہوجاتا بلکہ اس کے بڑا ہونے میں کافی وقت لگتا ہے ۔ اس لئے یہ اسپتال بڑا منفرد اور مثالی ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پراپنے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور کسی بھی اسکیم کوبے کار یا ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے

انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ جب میں گورنر بنی تو میں نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی سے بکے نہیں لوں گی اس کے بدلے کوئی پھل دینا چاہیں تو دے دیں۔ انہوں نے اس کا فائدہ بتاتے ہوئے کہاکہ لوگ بکے کے بدلے پھل دینے لگے اور میں نے اس پھل کو شہر کے یتیم خانوں اور بے سہارا بچوں میں تقسیم کروانا شروع کردیا کیوں کہ پھول برباد ہوجاتے ہیں جب کہ پھل سے کسی کی بھوک مٹتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *