مرکز نے ایل ٹی ٹی ای پر پابندی مزید پانچ سال کےلئے بڑھائی

Asia Times Desk

نئی دہلی، 14 مئی (یواین آئی) وزارت داخلہ نے ممنوعہ لبریشن آف ٹائیگرس آف تامل يلم (ایل ٹی ٹی ای ) پر عائد پابندی مزید پانچ سال کے لئے بڑھا دی ہے۔

یہاں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ -1967 کےتحت ایل ٹی ٹی ای کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے اور اس پر پابندی مزید پانچ سال کے لئے بڑھا دی گئی ہے، جو 14 مئی 2019 سے لاگو ہو جائے گی ۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا خیال ہے کہ ایل ٹی ٹی ای ایک غیر قانونی تنظیم ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کے تحت ایسی علیحدگی پسند سرگرمیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *