’ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی کی علمی و ادبی خدمات‘ کے موضوع پر محفوظ الرحمن یادگار لیکچر 

admin

نئی دہلی، 3 فروری۔  ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی کی علمی و ادبی خدمات‘ کے عنوان پر اتوار چار فروری کو محفوظ الرحمان میموریل لکچر کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سابق آئی اے ایس افسر خواجہ شاہد خصوصی لکچر دیں گے۔
آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق محفوظ الرحمن یادگار کمیٹی کے زیراہتمام یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے تیرہواں محفوظ الرحمن یادگار لیکچر کل 4 فروری کو ’ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی کی علمی و ادبی خدمات‘ عنوان پر دوپہر دو بجے غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ شاہد صاحب (ریٹائرڈ آئی اے ایس) خصوصی خطبہ پیش کریں گے اور ڈاکٹر عبدالرحیم قدوائی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) اس کی صدارت فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ پروفیسر عبدالحق، پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر ابن کنول، پروفیسر معین الدین جینابڑے، پروفیسر سلیم قدوائی، صحافی شیش نرائن سنگھ، محمد عارف اقبال، سہیل انجم اور معصوم مرادآبادی اپنے تاثرات پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *