وزیر اعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کے مینڈیٹ کو ضائع کیا: محبوبہ مفتی 

نسار رسول

Asia Times Desk

 سری نگر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے منڈیٹ کو ضائع کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے پورے ملک اور جموں کشمیر میں اپنے منڈیٹ کو ضائع کیا جس کے باعث یہاں حالات بد سے بد تر ہوئے۔
پی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی تیسری برسی کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی موجودہ صدر محبوبہ مفتی نے
کہا کہ مجھے مفتی سعید کی رحلت کے بعد بی جے پی کے ساتھ مجبوری کے تحت حکومت بنا نا پڑی۔
اپنے والد اور پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی سعید کی عوام دوستانہ کاوشوں کو سراہتے محبوبہ نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید حق پسند اورسچ کے قائل شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ تادم مرگ لوگوں کی فلاح وبہود کے تئیں متفکر تھے۔ محبوبہ نے کہا کہ بستر مرگ پر بھی مرحوم مفتی سعید دو باتیں بار بار کہہ رہے تھے ایک یہ کہ کیا سیلاب زدگان کو مرکزی امداد بہم پہنچی اور دوسری یہ کہ کیا پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہندوستان کی طرف سے کوئی بیان مت آیا- انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں ایسے حالات پیدا ہوئے تو میں پارٹی کو بچانے کیلئے بی جے پی کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملانے پر مجبور ہوئی۔
محبوبہ نے اپنے دور اقتدار کی کارکردگیوں کا مختصر خاکہ کھینچتے ہوئے کہا،’’میں نے اپنے دوراقتدار میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے دور میں 12ہزار نوجوانوں کے خلاف درج ہوئے ایف آئی آر کو منسوخ کیا اور فوج کے خلاف بھی بی جے پی کے مرضی کے برعکس ایف ائی آر درج کرایا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی سرکار کو ایک ماہ تک ریاست میں فائر بندی کرنے پر راضی کیا جس کی وجہ سے لوگوں نے یہاں راحت کی سانس لی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *