جامعہ نگر میں منشیات کے خلاف ‘دہلی ملی کونسل’ نے نکالی بیداری ریلی   

Asia Times Desk

 نئی دہلی : آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کی آج منشیات کے خلاف ایک زبردست بیداری مہم اور ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی کی قیادت ملی کونسل صوبہ دہلی کے جنرل سیکرٹری شکیل الرحمن نے کی ۔
ریلی میں ملی کونسل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری مزمل حسین اور سیکریٹری تراب نیازی بھی موجود تھے ۔ ریلی 11 بجے بٹلہ ہاوس سے شروع ہوکر ذاکر نگر خضرآباد تیمور نگر بھرت نگر سرائے جو لینا جامعہ ملیہ اسلامیہ نور نگر اوکھلا ویہار شاہین باغ ابوالفضل انکلیو اوکھلا گاؤں ہوتے ہوئے بٹلہ ہاوس قبرستان پر اختتام پذیر ہوا ۔
ریلی میں کار اور ای رکشا کا استعمال کیا گیا ۔ ملی کونسل کی قیادت میں اس ریلی کو کامیاب بنانے میں دیگر تنظیموں نے بھی ساتھ دیا ۔ ان تنظیموں میں سماج سدھار ٹرسٹ آل انڈیا تنظیم انصاف کے نام قابل ذکر ہیں ۔
پانچ گھنٹے تک پورے علاقے میں لوگوں کو منشیات کے نقصانات سے اگاہ کرایا گیا ۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ کس طرح سے نوجوان نسل نشے کی عادی ہوتی جا رہی ہے اور ان کی نگرانی کرنا اور ان کی تربیت کرنا ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔
دہلی ملی کونسل کے جنرل سیکریٹری شکیل الرحمن نے فرمایا کہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جب تک اپنے گھروں میں بہتر تربیت کا انتظام نہیں ہوگا تب تک یہ ہماری نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہوتی جائے گی اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں ۔
تمام والدین کے کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب ان کے بچے اور بچیاں گھر سے باہر جارہے ہیں تو کس کام سے جارہے ہیں اور کب لوٹ رہے ہیں تاکہ بچوں کے اندر بھی احساس جوابدہی پیدا ہو ۔ اخیر میں شکیل الرحمن نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس مہم کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا

ओखला मे नारकोटिक्स ड्रग्स की बिक्री रोकने के लिए आगे आया RDCA कड़े निर्देश दिए

https://youtu.be/Wp-IKZ8vWuM?t=85

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *