ملی ماڈل اسکول کی امتیازی نمبرات سے پاس طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شعبہ انگریزی کی پروفیسر رعنا کوثرخان نے دیے انعامات

Ashraf Ali Bastavi

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) میری پیاری بیٹیو! آپ اپنی  ذمہ داریوں کو بہتر ڈھنگ سے سمجھیں۔ اپنا مقصد حیات  طے کریں ۔ آپ کو اپنی زندگی کے سفر میں انتہائی اہم رول ادا کرناہے،ہمیں کسی بھی طرح کی احساس کمتری کاہر گز شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا کے سامنے کامیابی کی  مثال پیش کریں۔ آپ کسی سے کم نہیں ہیں ۔

امتیازی نمبرات سے پاس طالبات کو انعامات

حجاب اور پردہ کامیابی کے لیے قطعی روکاوٹ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شعبہ پالی ٹیکنیک کی انگلش ٹیچررعنا کوثرخان نے ملی ماڈل اسکول کی طالبات کے درمیان کیا ۔ یہ پر وقاررتقریب  رواں تعلیمی سیشن میں دسویں اور بارہویں میں 60 فیصد سے زائد امتیازی نمبرات سے پاس طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس میں طالبات کو انعامات سے بھی نوازا  گیا ۔ پروفیسر رعنا کوثرخان نے سبھی بچیوں کو انعامات تقسیم کیے ۔

امتیازی نمبرات سے پاس طالبات کو انعامات

اس موقع پر دسویں کے امتحان میں شریک 30  بچیوں  میں سے 19 نے فرسٹ ڈویزن  حاصل کیا۔ آفرین 81 اعشاریہ 47 فیصد سے پہلی پوزیشن پر رہیں ، شفا نور نے 81 فیصد نمبر کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور عائشہ 79 اعشاریہ 4 فیصد کے ساتھ اسکول میں تیسرا مقام حاصل کیا ۔

بارہویں کے امتحان میں شریک 18   بچیوں  میں سے 14 نے فرسٹ ڈویزن  حاصل کیا۔ سمرین شمسی  86 اعشاریہ 6 فیصد سے پہلی پوزیشن پر رہیں ، عالیہ نے 81 فیصد نمبر کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور سیدہ تحسین فاطمہ 77 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ اسکول میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔

امتیازی نمبرات سے پاس طالبات کو انعامات

 بچیوں کی کارکردگی سے خوش رعنا کوثرخان نے مزید کہا کہ  قرآن کریم نے خواتین کو بے شمار حق دیے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پہلے انہیں جانیں ، سمجھیں اور پھر دنیا کے سوالوں کا مدلل جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملی ماڈل اسکول کی بچیوں کی تعلیمی کار کردگی  دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ، بچیوں کے نتائج  محنت کا پتہ دیتے ہیں ۔ اسکول انتطامیہ سبھی ٹیچرس مبارکبادکے مستحق ہیں محدود وسائل میں لائق تحسین کام ہورہا ہے۔

اس موقع پر اسکول کے منیجر پروفیسر محمد ابراہیم نے رعنا کوثر خان کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے اپنے مختصر مگر جامع  خطاب میں کہا کہ  ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے ، ہماری بچیاں اسلام کی تعلیمات سے آراستہ ہوکر ڈاکٹربن کر انسانوں کی خدمت کریں ، اور بھی میدانوں میں نمائندگی کریں ۔ یہ کامیابی ہماری ٹیچرس کی بیش قیمتی محنتوں کا ثمرہ ہے ۔  واضح ہوکہ ملی ماڈل اسکول جامعہ نگر ، ابوالفضل انکلیو میں ایک معتبر تعلیمی ادارہ ہے جہاں اسلامی ماحول میں بچیوں کی 12 ویں تک کی تعلیم کا نظم ہے، لگ بھگ  500 سے زائد بچیاں یہاں تعلیم حاسل کرتی ہیں اس کا قیام1989 میں عمل میں آیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *