ملک میں دو ذاتیں ہوں گی، غریب اور غریبی سے نجات دینے والوں کی / مودی

Asia Times Desk

 نئی  دہلی، 23 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کو جعلی سیکولرسٹوں سے آزاد کرنے کا انتخابات قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک میں غریب اور غریبی کو ختم کرنے میں اپنی خدمات پیش کرنے والوں کی دو ہی ذاتیں ہوں گی اور وہ دونوں کو بااختیار بناکر غریبی کا خاتمہ کریں گے۔
مسٹر مودی نے جمعرات کو یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جیت کے جشن منانے آئے ہزاروں پرجوش کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ ، پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے رکن راج ناتھ سنگھ، سشما سوراج، تھاور چند گہلوت، جے پی نڈا، شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال موجود تھے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی بیمار ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے تھے۔
بادلوں کی گرج، بجلی کی چمک اور بوندا باندی کے ساتھ مودی مودی کے نعروں کے درمیان مسٹر مودی نے کہا کہ اس انتخابات نے 21ویں صدی کے لئے ہمارے سماجی، عام زندگی اور سیاسی زندگی کے لئے ایک مضبوط بنیاد ڈالی ہے۔
جاری۔جاری۔ یو این آئی۔ظ ا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *