سوشل ورک کا شعبہ، سماجی خدمت جو پیشہ بن جائے

ایم ایس ڈبلیو میں فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9.7.2018 ہے ۔ خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.inسے شعبے اور کورس کی بابت مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

admin

ماسٹر آف سوشل ورک  (ایم ایس ڈبلیو)ہمعصرتعلیمی نظام میں ایک اہم اور مقبول پیشہ ورانہ کورس ہے۔  اپنی منفرد خصوصیات کے پیش نظراس کورس میں کلاس  روم کی تعلیم کے ساتھ فیلڈ ورک بھی ایک دلچسپ حصہ ہے  جس میں طلبہ سرکاری  و غیر  سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔ 

دوسری طرف اپنی ٹریننگ اور پریکٹس کی بنیاد پر یہ کورس  طلبہ کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔انہیں وجوہات  کی بنا پر  فی ا لوقت  دوسرے پیشہ ورانہ کورسز کی بہ نسبت سوشل ورک میں روزگار کے امکانات  زیادہ پائے جاتے ہیں۔

دور حاضر میں سوشل ورکرز کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کمپنیوں،  سرکاری اداروں کے مختلف ویلفیئر شعبہ جات ، پرائیویٹ سیکٹر، اسپتالوں ، اسکولوں اور قانونی شعبوں میں وافر مواقع ہوتے ہیں۔غریبی، ماحولیات، تعلیم، روزگار، تحقیقی اداروں،  میڈیکل اور ویلفیئر سے متعلق کام کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں میں خاص طور پر سوشل ورک کی ڈگری  کئی بار لازمی طور پر  مانگی جاتی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی  کے شعبہ  سوشل ورک میں پچھلے کئی سالوں سے ایم ایس ڈبلیو اور پی ایچ ڈی کورسز کی تعلیم نہایت معقول فیس کے ساتھ   اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے فراہم  کی جارہی ہے۔ 

کلاس روم درس و تدریس  اورفیلڈ ورک کے علاوہ شعبے میں اسکل لیب نے  طلبہ کی مہارتوں میں بیش بہا اضافہ کیا ہے  جس میں  عملی طور پر بہت ساری سرگرمیوں کے ذریعہ طلبہ  کی صلاحیتوں  کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔

شعبہ کی نمایاں کارکردگی یہ رہی ہے کہ کورس ختم ہونے سے پہلے پہلے ہی بیشتر طلبہ مقامی اور قومی غیر سرکاری تنظیموں میں منتخب کر لیے جاتے ہیں۔ ان طلبہ کی ماہانہ تنخواہ اوسطا25 -20 ہزار کے درمیان  ہوتی ہے مگر  اپنی محنت اور لگن کی بنا پر بیشتر طلبہ کی تنخواہوں میں تیزی سے اضافہ ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔  

یہ واضح رہے کہ  کورس  کے دوران اور  آخری سمسٹر کے  بعد طلبہ کا  ملک کی کسی  عمدہ تنظیم میں دو مہینے کے لیے انٹر شپ کرنا نصاب میں شامل ہے ۔ محنتی اور قابل طلبہ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بہت سارے طلبہ کو اس تنظیم میں ہی  ملازمت مل جاتی ہے ۔

حیدرآباد میں مائی چوائسز  ، سفا سوسائٹی ، پرتھم، میجک بس   اور  دیگر تنظیموں میں شعبے  سے فارغ طلبہ بر سر روزگار ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کی مشہور تنظیموں میں بھی  طلبہ  کام کر رہے ہیں  جن میں  پرامل فاونڈیشن ، افرا ،  ناسوی  ، سیو دی چلڈرین ،  کیئر، پریاس، ہیلپ ایج انڈیا  اور ایمس ہاسپٹل  وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ 

 ہمارے تجربے  کے مطابق شعبہ سے فراغت کے بعد طلبہ بہت ہی مثبت انداز میں اس کورس کی اہمیت کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اس کی بدولت انہوں نے اپنی تنظیم میں تیزی سے ترقی کی ہے ۔

ایم ایس ڈبلیو میں فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ   9.7.2018 ہے ۔ خواہشمند  طلبہ  یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.manuu.ac.inسے شعبے اور کورس کی بابت مزید  معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ایڈورٹوریل 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *