رابعہ اسکول کے خلاف نوٹس، مگر اسکول بند نہیں ہونے دیا جائے گا: اقلیتی کمیشن

Asia Times Desk

نئی دہلی : پچھلے دنوں پرانی دلی کے رابعہ گرلز اسکول میں کے جی اور پرائمری کے کچھ بچوں کو فیس نہ ادا کرنے کی وجہ سے بیسمنٹ میں گھنٹوں بند کرنے پر دہلی اقلیتی کمیشن نے مذکورہ اسکول کی پرنسپل، ڈائرکٹر آف ایجوکیشن (اسکول برانچ) اور سنٹرل ڈسٹرکٹ کے ڈی سی پی کو نوٹس دے کر پوچھا ہے کہ مذکورہ عمل کس بنیاد پر کیا گیا، کیا ضابطوں کے تحت بچوں کو لمبے عرصے تک سہولتوں اور کسی ٹیچر کی نگرانی کے بغیر کسی کمرے میں بند کیا جاسکتا ہے اور اس عمل کے ذمے دار افرادکے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔

اسی کے ساتھ صدر دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے رابعہ گرلز اسکول کو چلانے والی تنظیم ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری ثمر حامد کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اگرچہ ہم مذکورہ حادثے کے ذمے دار لوگوں کو سزا دلوانے کے حق میں ہیں لیکن اس حادثے کو لے کر رابعہ گرلز اسکول کو بند کرنے کی کسی کوشش کے ہم خلاف ہیں اور اس سلسلے میں ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *