روہنگیا جھگیوں کو جلانے کا دعویٰ کرنے والے کے خلاف نوٹس

Asia Times Desk

نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن نے منیش چنڈیلا نامی شخص کے خلاف جنوبی دہلی کے ڈی سی پی کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ پولیس نے اس شخص کے خلاف کیا کارروائی ہے جس نے خود ٹویٹ کرکے ۵ ا اپریل کو دو بج کر ۴۶ منٹ دوپہر دعویٰ کیا ہے کہ کنچن پورہ ، جنوبی دہلی، میں روہنگیا لوگوں کی جھونپڑیوں کو اسی نے آ گ لگائی تھی۔بزعم خود یہ شخص بھارتیا یوا جنتا مورچہ کاممبر ہے اور یوپی کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کے ساتھ اس نے فوٹو کھنچوا رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *