پریس کلب آف انڈیا کا انتخاب 25 کو فیصلہ آپ کے ہاتھ 

" کیا ہمیں کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے ، نیا اور دلکش پریس کلب ہمارے سامنے اپنی ترقی کی داستاں خود  بیان کر رہا ہے"/ ندیم احمد کاظمی

Ashraf Ali Bastavi

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) اگر آپ پریس کلب آف انڈیا کے ممبر ہیں تو آپ کو الگ الگ پینل کے امیدواروں کے ایس ایم ایس  پیغامات گزشتہ ایک ہفتے سے مستقل  موصول ہو رہے ہوں گے ۔  سبھی  کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ  ہماری ٹیم صحا فیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا خاص منصوبہ رکھتی ہے ۔

 بعض کا دعویٰ ہے کہ اگر  ہمیں موقع ملا تو ہم پریس کلب کی روایات کو نئے سرے سے  وضع کریں گے ، بعض گروپوں کا کہنا ہے کہ ‘ پریس کلب کی دیرینہ روایات کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، اتحاد ، اعتبار اور استقامت کے لیے ہمیں پھر موقع دیں کیونکہ ہم نے  پریس کلب کو  تکنیکی اعتبار سے مستحکم کرنے  کی ابتک جو کوشش کی ہے اس میں مزید بہتری لائیں گے لیکن پریس کلب کے وقار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہو گی ‘۔

اس طرح کے پیغامات سوشل نیت ورکنگ سائٹس اور واٹس ایپ پر تیزی سے گردش کر رہے ہیں ۔آج صبح فیس بک پر  اسی طرح کے ایک پیغام پر نظر پڑی ،  پریس کلب کی عمارت کے اندرونی حصوں کی تزئین کاری کو درشانے والی یہ تصا ویر پریس کلب آف انڈیا کے سابق جنرل سیکریٹری ندیم احمد کاظمی نے اپنے پوسٹ کی ہے ۔

ندیم احمد کاظمی کے فیس بک پیج سے

موصوف لکھتے ہیں کہ ” کیا ہمیں کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے ، نیا اور دلکش پریس کلب ہمارے سامنے اپنی ترقی کی داستان بیان کر رہا ہے ، لہذا  گوتم لہری ،  ونئے کمار ، منورنجن بھارتی ، مہوا چٹرجی اور سنجے سنگھ  پینل کو ووٹ دیں تاکہ پریس کلب آف انڈیا کی ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری وساری رہے “۔

خیر سبھی حلقے اپنی اپنی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں  اب یہ طے آپ کو کرنا ہے کہ آپ پریس کلب کی روایات کی پاسداری کی یقین دہانی کرانے والوں کو موقع فراہم کریں گے جو ترقی کی قیمت پر اصولوں سے سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں یا ان لوگوں کے بارے میں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ پریس کلب آف انڈیا کی دیرینہ روایات کو تبدیل کر دینا چاہتے ہیں ۔   جن کے نزدیک صحافت سیاسی گلیاروں کا  بانگی بن جانا چاہیے ؟

اب  فیصلہ آپ کے ہاتھ  میں ہے ، یہ اختیار آپ کو حآصل ہے  آنے والی 25 نومبر کو  ہونے والے الیکشن میں ضرور حصہ لیں اپنے پسندیدہ  پینل کو منتخب کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *