سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ کے بعد اب پی ایم مودی فلسطینی اعزاز طوق کبیر سے ہوئے سرفراز

Asia Times Desk

رملہ:  (یو این آئی ) کسی بھی ہندستانی وزیراعظم کے فلسطین کے اولین دورے پر آج وزیراعظم نریندر مودی کو طوق کبیر کے سرکاری فلسطینی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ کسی بھی غیر ملکی اہم نمائندے کو شاذ و نادر یہ اعزاز بخشا جاتا ہے۔

طوق کبیر کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ اس اعزاز کا تعلق مسٹر مودی کی ذہین قیادت ،بلند قومی و بین الاقوامی شخصیت ، فلسطین اور ہندستان کے مابین تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش اور خطے میں امن کے لئے فلسطینی عوام کی آزادی کے حق کی تائید سے ہے۔

صدر فلسطین محمود عباس نے مسٹر مودی سے بالمشافہ ملاقات میں انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا ۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ بات چیت کی ۔ مسٹر مودی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عمان سے رملہ پہنچے تھے ۔ اس ہیلی کاپٹر کو اردنی اور اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تحفظ فراہم کیا ۔

 رملہ میں صدارتی دفتر کے احاطے میں مسٹر مودی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم نے یاسر عرفات کے مقبرہ پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال مسٹر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نتن یاہو پچھلے مہینہ ہندستان آئے تھے۔
مسٹر مودی کو مملکت کے اعلیٰ ترین سویلین اعزازشاہ عبدالعزیز ایوارڈ
خیال رہے اس سے قبل اپریل 2017 میں وزیر اعظم مودی کو سعودی عرب نے اپنے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے سرفراز کر چکا ہے ۔ وزیر اعظم کے اس دورے کی نمایاں خصوصیت مسٹر مودی کو مملکت کے اعلیٰ ترین سویلین اعزازشاہ عبدالعزیز ایوارڈ کا دیا جانا تھا۔مسٹر مودی ان معدودے چند سربراہانِ مملکت اور حکومت میں سے ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے جو بانیِ سلطنت سے موسوم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *