وزیر اعظم نریندر مودی طلباء سے پریکشا پر چرچا کریں گے

admin

 نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں طلباء سے پریکشا پر چرچا کریں گے ۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے بتایا کہ تال کٹورا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس پروگرام میں اسکول اور کالجوں کے تقریباً دو ہزار طلباء شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم طلباء کو امتحان کے دباؤ کو شکست دینے اور مثبت سوچ کے ساتھ امتحانوں میں شرکت کرنے کے گُر بتائیں گے۔ ایک Tweet میں جناب مودی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ دوپہر کو شروع ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں ۔ انہوں نے Twitter پر ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *