ممتاز ریڈیو براڈکاسٹر مجیب صدیقی   کا مختصر علالت کے بعد  انتقال

admin

 نءی دہلی: ممتاز ریڈیو پروڈیوسر اورماہرِنشریات مجیب صدیقی کا  آج شام مختصر علالت کے بعد کانپور کے ایک اسپتال میں  علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ مرحوم اپنی  خوب صورت آواز اور دل نشین  اندازِ بیان کے لئے پورے بر صغیر میں مقبول  تھے۔ ۱۹۶۵ میں جب آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کا آغاز ہوا،  تو مجیب صدیقی اُن  چنندہ لوگوں میں شامل تھے جنھوں نے اردو سروس کی شروعات کی اور اس کو ہندوستان اور پاکستان میں شہرت کی بلندیوں تک پہونچایا۔

اپنے دور کے   سبھی اہم ادیبوں، شاعروں اور فن کاروں کے ساتھ مرحوم کے قریبی روابط تھے  اور ملک کے ثقافتی ورثے اور منظر نامے پر ان کی گہری نظر تھی۔

 بعد کے دور میں مجیب صدیقی   بی بی سی کی اردو سروس سے بھی منسلک رہے اور وہاں بھی انھوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ آل انڈیا ریڈیو  سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ اپنے آبائی وطن اُنائو میں مقیم تھے۔ مرحوم کے انتقال کو ملک کے ادبی حلقوں  نے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ سوگوار   خاندان سے ملی خبروں کے مطابق مرحوم کی  تدفین انّائو میں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *