قاضی محمد میاں’نیشن بلڈر ایوارڈ’  سے سرفراز

Asia Times Desk

نئی دہلی : اسکالر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر قاضی محمد میاں نیشن بلڈر ایوارڈ سے سرفراز کیے گئے ہیں، انہیں یہ ایوارڈ تعلیم کے میدان میں سرگرم کا وشوں کے لیے دیے گیا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ پنجاب کی معروف لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں منعقد انٹرنیشنل ایجوکیٹرس کانکلیو ایک پروقار تقریب میں کرنل جی ایس چڈھا (ریٹائرڈ ) رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے دیا ۔ واضح ہو کہ یہ ایوارڈ انڈین نیشنل ٹیچرس ایسو سی ایشن کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر لولی یونیورسٹی کے
ڈین ڈاکٹر لوی راج گپتا، عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم اشرف نورانی ، IITA کے بانی نرکیش شرما ، ونس ڈے ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ایس کے حسین ، سمیت تعلیم کے میدان میں سرگرم 300 سے زائدملکی و بین الاقوامی اہم شخصیات موجود تھیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *