ملی ماڈل اسکول میں قرات و نعت مسابقہ  ; جامعہ نگر کے سات اسکولوں نے کی شر کت

ملی ماڈل اسکول اول رہا لیکن میزبان اسکول نے رننگ ٹرافی خدیجتہ الکبریٰ اسکول کو پیش کی

Asia Times Desk

نئی دہلی :(ایشیا ٹائمز) بچوں میں مسابقتی رجحان پیدا کرنے اور ان میں علمی ذوق پیدا کرنے کی غرض سے ملی ماڈل اسکول ابوالفضل میں قرات اور نعت مسابقہ کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ مسابقہ ملی ماڈل اسکول کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اس میں جامعہ نگر کے 7 اسکولوں نے شرکت کی

قرات کے جج مولانا عبدالسلام اصلاحی و مولانا رضوان القاسمی

مسابقہ میں آئیڈیل پبلک اسکول ،ملی ماڈل اسکول ،دہلی گرامراسکول ، گاڈ گریس اسکول، صغریٰ  پبلک اسکول ،خدیجتہ الکبریٰ اسکول ، گارڈن پبلک اسکول نے شرکت کی ۔

 ملی ماڈل اسکول کی عائشہ اشرف  کو قرات کا اول انعام ملا  

بچوں نے بڑے دلچسپ انداز میں نعت خوانی اور قرآنی آیات کی تلاوت کی ، مسابقہ میں ملی ماڈل اسکول اول رہا لیکن میزبان اسکول نے رننگ ٹرافی خدیجتہ الکبریٰ اسکول کو پیش کیا ۔

خدیجتہ الکبریٰ کو رننگ ٹرافی ملی ماڈل اسکول کے صدر مولانا انعام اللہ فلاحی اور اشاعت اسلام ٹرسٹ کے سیکریٹری اطہر کریم قدوائی نے دی

پروگرام چار زمروں میں دو حصوں میں ہوا پہلے حصے میں قرات مسابقہ ہوا اور دوسرے حصے میں نعت مسابقہ منعقد کیا گیا ۔ قرات مسابقہ  سینئر سیکنڈری میں ملی ماڈل کی عائشہ اشرف اول اور خدیجتہ الکبریٰ کی حجاب دوم انعام حاصل کیا  ۔ سیکینڈری میں خدیجتہ الکبریٰ کی یاسمین اول ،ملی ماڈل کی آمنہ دوم اور صغریٰ پبلک اسکول کی سلمہ تیسرے مقام پر رہیں ۔ مڈل اسکول میں گارڈن پبلک اسکول کے احمد شیراز اول ،ملی ماڈل کی سئمہ دوم اور آئیڈیل پبلک اسکول کے سعد بن عبداللہ تیسرے نمبر پر رہے ۔ پرائمری زمرے میں صغریٰ پبلک اسکول کے محمد ارباز اول ، محمد جعفر دوم اور گاڈس گریس اسکول کے عبدالکریم تیسرامقام حاصل کیا ۔

نعت مسابقہ میں سینئر سیکینڈری میں خدیجتہ الکبریٰ کی رافعہ اول اور ملی ماڈل اسکول کی بشریٰ دوسرے نمبر پر رہیں ۔سیکینڈری میں دہلی گرامر اسکول کی مہناز اول ،ملی ماڈل کی یاسمین آفتاب دوم ، خدیجتہ الکبریٰ  کی شہرین تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔

مڈل اسکول میں گاڈس گریس کی کلثوم  اول ، گارڈن پبلک اسکول کی فلک  خان دوم اور ملی ماڈل اسکول کی نشاء تیسرے مقام پر رہیں ۔پرائمری زمرے میں گاڈس گریس کی کلثوم اول ، صغریٰ پبلک اسکول کی لزیرا دوم اور گارڈن پبلک اسکول کی نندا چودھری نے سوم انعام حا صل کیا ۔ کچھ بچوں کو کنسولیشن پرائز سے بھی نوازا گیا ۔  قرات مسابقے میں جج کے فرائض مولانا عبدالسلام اصلاحی مدنی اور مولانا رضوان اختر قاسمی نے انجام دیے جبکہ نعت میں مشہور شاعر ضمیر اعظمی اور نجم ا لاسلام نے انجام دیے ۔

پروگرام میں  شرکاء

سبھی مہمانوں اور شرکاء نے بچوں کی حوصلہ افزائی  اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ پروگرام کے اخیر میں بچوں کو ٹرافی اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ۔ خدیجتہ الکبریٰ کو رننگ ٹرافی ملی ماڈل اسکول کے صدر مولانا انعام اللہ فلاحی اور اشاعت اسلام ٹرسٹ کے سیکریٹری اطہر کریم قدوائی نے دی ، پروگرام کے آخر میں ملی ماڈل اسکول کے منیجر پروفیسر محمد ابراہیم و پرنسپل ثمینہ بیگم نے مسابقہ میں شامل اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں کا  شکریہ ادا کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *