مودی نے آم کھانا سکھایا،اب بتائیں کہ پانچ سال میں کیاکیا

Asia Times Desk

نیمچ (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر یکے بعد دیگرے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو آم کھانا سکھادیاہے ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیاکیا۔
مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مندسورپارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو بتادیا کہ وہ آم کیسے کھاتے ہیں ،کیسے چھیلتے ہیں ۔کرتے کی آستین کاٹ کررکھتے ہیں ،تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بنے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو یہ سب بتادیا ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں بے روزگاروں کے لیے کیاکیا۔
اپنے تقریبا نصف گھنٹے کے خطاب کی شروعات میں انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ انکا موڈ کیسا ہے ۔اس دوران انھوں نے چوکیدار سے متعلق متنازعہ نعرے بھی لگوائے اور دعوی کیاکہ وہ اسی کے ذریعہ کانگریس کارکنوں کے موڈ کا پتہ کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *