صاحب دیوان شاعروسیم خان وسیم کوکیا گیا خواجہ الطاف حسین حالی ایوارڈ سے سرفراز ،مجلہ نئی روشنی کا ہوا اجراء

ایک شام اہالیان برینیاں کے نام:کے عنوان سے برینیاں میں مشاعرہ منعقد

Asia Times Desk

سنت کبیر نگر : سنت کبیر نگر کے موضع برینیاں میں ’ایک شام اہالیان برینیاں کے نام ‘کے عنوان سے ایک آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ،جس کے کنوینرمجلہ نئی روشنی کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری، صدارت عبدالحلیم اورنظامت غفران ندوی نے کیا ،مشاعرے کو خطاب کرتے ہوئے مشاعرے کے کنوینر سلمان کبیر نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مشاعرے میں ملک کے مختلف مقامات کے شعراء نے اپنے کلام پیش کرکے سامعین کو مسحور کردیا ۔مشاعرے میں معروف صحافی و شعری مجموعہ’ عزم جواں‘کے مصنف وسیم خان وسیم کو ان کی ادبی خدمات کو دیکھتے ہوئے خواجہ الطاف حسین حالی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا نیز مجلہ نئی روشنی کا اجراء بھی کیا گیا۔منتخب کلام مندرجہ ذیل ہیں۔

صل ؑعلیٰ کا ورد کیا کر ۔……………….آسانی سے دم نکلے گا ۔حلیم مہنداولی

اب جسے شوق شہادت ہو مرے ساتھ چلے ۔ …………..میں نے آواز لگادی ہے حکومت کے خلاف ۔ وسیم خان وسیم

نام ترارزاق ہے یارب،ذات تری لاثانی ہے۔….تیرے علاوہ غیرسے مانگوں یہ میری نادانی ہے۔ابرق ساجدی

عاجز اسے حاصل ہے جمہوریت کا رتبہ……….۔مسلک کے تنازعوں سے پاکیزہ رسالہ ۔عاجز بستوی

جہاں کے سارے ہی انسان بھائی بھائی ہیں۔……….کسی کا دل نہ دکھاؤ تو کوئی بات بنے ۔ہاشم آدم زاد

زلفوں کو اگر اس نے بکھیرا نہیں ہوتا……….،سورج کے علاقے میں اندھیرا نہیں ہوتا ۔ گھائل بستوی

مشاعرے میں خاص طور پر ڈاکٹر محمدشفیق،محمد احمد ضلع پنچایت ممبر،محمد احمد سیاسی لیڈر،خیرالبشر،مغیث الرحمن،مبین الرحمن،مجیب الرحمن،عبدالکلیم،عبدالحلیم،رضوان منیر،عبدالعظیم،سلمان عارف،وغیرہ موجودرہے مشاعرے کا اختتام تین رات بجے ہوا،آخر میں سلمان کبیر نگری نے بسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرے کا اختتام کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *