امام و خطیب مولانا امام الدین کی سڑ ک حادثہ میں درد ناک موت

Asia Times Desk

بستی زون (ایشیا ٹائمز / زبیر احمد ) جامع مسجد مسلم پیکو لیا تھانہ حلقہ گور کے امام و خطیب مولانا امام الدین کی سڑ ک حادثہ میں درد ناک موت ھو گیی ،موصولہ اطلاع کے مطابق وہ مسلم پیکو لیا سے گور بازار کسی ضرورت سے جا رھے تھے ،کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا ،جس سے موقع پر ہی موت ھو گیی ،انکی اچانک موت سے پورا علاقہ سو گوا ر ھے .

مرحوم کے تین معصوم بچے ہیں ،بچوں کے علاوہ بیوہ کا رو رو کر برا حال ھے ،مولانا قدرت اللہ‎  سلفی نے کہا کہ مولانا مرحوم سمرا کے رہنے والے تھے ،گذ شتہ تین سال سے امامت کر رھے تھے ،انکی نماز جنازہ میں پیکو لیا سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوۓ .

انکی حادثہ جانکا ہ پر طارق بھائی عبد المعین ،صلاح الدین ،محمد اکرم ،ڈاکٹر نعمت اللہ‎ ،محمد عارف خان ،قدر ت اللّه سلفی سمیت دیگر حضرات نے گہرے رنج و غم کا اظھار کرتے ہوۓ تعزیت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *