محمد بن سلمان سعودی نوجوانوں کی شادی کے لیے فکر مند ؛ میریج پروگرام کیا لانچ

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز)  سعودی اخبار ‘عرب نیوز ‘  کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی شہریوں کے لیے سماجی بہبود کا ایک اہم پروگرام  لانچ کیا ہے جس کا مقصد  سعودی شہریوں کو سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے تیار کرنا ہے۔ نیز سعودی نوجوانوں کو اس بات کی جانب متوجہ کرنا ہے کہ وہ شادی شدہ زندگی گزارنے کی جانب بڑھیں اور اپنی سماجی اور معاشی زندگی کو مستحکم کریں۔

اس پروگرام کانام “ ایس این اے ڈی محمد بن سلمان ” رکھا گیا ہے ۔  پہلے مرحلے میں “ایس این اے ڈی میریج”    پروگرام کے تحت سعودی نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے ، یہ ولی عہد محمد بن سلمان کا فلاحی پروگرام ہے ۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے لوگوں میں سعودی معاشرے کی پائیدار ترقی کے لیے بیداری پیدا کی جائے گی ۔ محمد بن سلمان کے حکم سے یہ کام شروع ہوچکا ہے ، سعودی عرب  اسے بھی اپنے ترقیاتی پروگرام وزن 2030 کا ایک اہم حصہ بتا رہا ہے  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *