صدر مسلم مجلس مشاورت نوید حامد نے سعودی پیٹرول تنصیبات پر  دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذ مت کی 

Ashraf Ali Bastavi

نٸی دہلی :  آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے چند روز قبل حوثی جنگ جوٕوں کے سعودی تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مزمت کرتے ہوٸے اسے نہ صرف بدبختانہ قرار دیا بلکہ اسے خطہ کے اور عالمی   امن کےلٸے ایک زبردست خطرہ قرار دیا ہے ۔

صدر مشاورت نوید حامد نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اس دہشت گردانہ حملہ سے نہ صرف پورے علاقہ کے امن کو خطرہ لاحق ہوا ہے بلکہ اس سے تباہ کن اقتصادی نتاٸج برآمد ہو سکتے ہیں اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور اسلٸے یہ حملہ نہ صرف سعودی مملکت بلکہ عالمی معیشت پر حملہ ہے ۔

مزید یہ کہ سعودی عرب کی شہری آبادی و تجارتی تنصیبات اور انفرااسٹٹکچر پر حملوں کا کسی طرح کا کوٸی جواز نہیں ہوسکتااور اسکی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔

صدر مشاورت نے  کہا کہ ماضی میں جن دہشت گردوں نے امن کے شہر مکہ اور اللہ کے مقدس گھر کو اپنی دہشت گردانہ کارواٸیوں کا نشانہ بنایا ہے انکے خلاف عالم اسلام کو اٹھ کھڑا ہو جانا چاہٸے اور حوثی دہشت گردوں کے ہمدردوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں سے پورا خطہ جنگ کے شعلوں سے تباہ ہوجاٸےگا۔

اسلٸے مسلم مجلس مشاورت تمام امن پسند قوتوں کے ساتھ ان دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ خطہ میں ان دہشت گرد قووتوں پر قدغن لگے گا اور علاقہ میں دیرپہ امن قاٸم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *