جمعیۃ کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

Asia Times Desk

نئی دہلی ۵؍جنوری۲۰۱۸ء
تعلیم آج کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل و ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتاہے،اس لیے ہمیں اپنی نسل کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2017-18کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ یہ وظائف میرٹ اور حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس ، بی فارما ،انجینئرنگ، بی ٹیک(سول الیکٹریکل ، الیکٹرونک کمپیوٹر )، سی اے، بی ایڈ کے طلبا کو دیے جائیں گے، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا ہو ں گے جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔

ضرورت مند طلبا مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، ۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی ۔۲سے تعلیمی وظائف فارم حاصل کرلیںیا پھرجمعےۃ کی ویب سائٹ www.jamiatulama.in سے ڈاون لوڈکریں ،اور فارم پر کرکے آخری تاریخ 31؍ جنوری 2018سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر میں جمع کردیں۔

مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء کے کارکنان اور اہل خیر حضرات سے ضرورت مندوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے اور ایک وقت بھوکا رہ کر اپنے بچوں کو پڑھانے سے جذبے سے متعلق مہم چلائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *