اسکالر اسکو ل ابوالفضل انکلیوکا ساتواں تعلیمی مظاہرہ منعقد

موقع پر اسکول میں تعمیر ' افضل حسین بلا ک ' کا افتتاح بھی عمل میں آیا ،اس کی تعمیر  مصطفیٰ ایم کیرالا نے کے مالی تعاون سے ہوئی ہے

Asia Times Desk

نئی دہلی ( ایشیا ٹائمز ) اسکالر اسکو ل ابوالفضل انکلیومیں تعلیمی سیشن کی تکمیل پر سالانہ تعلیمی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ اسکول کا ساتواں تعلیمی مظاہرہ تھا اس موقع پر اسکول کے طلبا نے ڈرامہ مشاعرہ ،تقاریر اور ترانے ،نظمیں سمیت اہم سماجی اور تعلیمی موضوعات پرانتہائی دلچسپ پروگرام پیش کیا ۔ پروگرام میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی ، نے  افتتاحی خطاب میں کوالٹی ایجوکیشن پر اسکول کی خصوصی توجہ پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے ہدف کو ملکر پورا  کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر وسیم احمد خان آئی اے ایس ای نے   طلبہ کی پیشکش کی جم کر تعریف کی اور ابوالفضل انکلیو میں ایک اچھا اسکول قئم کرنے پر انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ کیرالا سے آئے مہمان  مصطفیٰ ایم نے  خوشی کا اظہار کیا اوربچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

واضح ہو کہ اس موقع پر اسکول میں تعمیر ‘ افضل حسین بلا ک ‘ کا افتتاح بھی عمل میں ،اس بلاک کی تعمیر  مصطفیٰ ایم کیرالا نے کے مالی تعاون سے ہوئی ہے ۔

اس موقع پر فاونڈیشن کے چئر مین ڈاکڑ منظور احمد آئی پی ایس ریٹائرڈ نے  اپنے صداری خطاب میں اساتذہ کی ذمہ داریوں کے تعلق سے اہم گفتگو کی اور کوالٹی ایجوکیشن کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، بچوں میں اعلی اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے اساتذہ کو ترغیب دی ۔

پروگرام میں شریک تمام مہمانوں نے تمام اساتذہ کی جملہ کوششوںاور خا ص طور سے پرنسپل پرنسپل ماہ پارہ جان، وائس پرنسپل حرا عرفان  سمیت دیگر اسا تذہ کی ستائش کی ۔ اس موقع پر  اسکول کے اعزازی سکریٹری جناب جاوید اقبال، فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل ، فاونڈیشن کے  ایجوکیشن منیجر  سلیم اللہ خان ، منتظم قاضی محمد میاں سمیت بڑی تعداد میں طلبا کے سر پرستوں نے شرکت کی ۔

 

हम सब को पढ़ के अब दिखाना है

Posted by Ashraf Ali Bastavi on Tuesday, 19 December 2017

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *