سنت کبیر نگر کے سمریاواں بازار میں مشاعر ہ 21 دسمبر کو ؛ معروف صحافی و شاعر  وسیم خان وسیم کو ملے گا علامہ اقبال ایوارڈ

Ashraf Ali Bastavi

 سنت کبیر نگر : رفاہی  تنظیم یواسنگھرش سمیتی کی جانب سے ۲۱ دسمبر بروز جمعرات بوقت بعد نماز مغرب سمریاواں سبزی منڈی میںسلمان عارف کی قیادت اور مولانا مجیب بستوی کی سر پرستی میں ایک مشاعرہ /کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس کی صدارت مولانا منیر احمد ندوی اورنظامت غفران ندوی کریں گے ۔

مشاعر ے میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے شعراء کرام و کوی حضرات شرکت فرمائیں گے ۔اس مشاعرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس مشاعرے میں معروف صحافی و شاعر  وسیم خان وسیم کوعلامہ اقبال ایوارڈ

سلمان کبیر نگری کو نشان اردو ایوارڈ اور صاحب دیوان شاعرگھائل بستوی کو شال پہنا کر عزت افزائی کی جائے گی ۔یواسنگھرش سمیتی کے بانی و صدر رضوان منیر نے بتایا کہ ہمارا مقصد علاقے میں چھپی ہوئی گمنام صلاحیتوں کو ایک اسٹیج فراہم کر کے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہے ،جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے او ر اردو فروغ وترویج حاصل ہو سکے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *