فلسطین کی آزادی کے لیے سرگرم مزاحمتی تنظیم حماس کے تعلق سے ایک اہم سروے رپور ٹ منظر عام پر آئی

Asia Times Desk

لندن : (عربی 21 ڈاٹ کام )   پانچ عرب ممالک میں، جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے، حماس کے تعلق سے کیے جانے والے سروے کے قابل توجہ نتائج سامنے آئے ہیں۔یہ سروے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی طرف سے کیا گیا ہے۔

سروے میں حصہ لینے والوں کی اکثریت نے حماس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔ اردن میں تحریک حماس کے حق میں 57 فیصد لوگوں نے رائے دی ہے، لبنان میں 54 فی صد، اور کویت میں 52 فی صد لوگوں نے حماس کے حق میں مثبت رائے دی ہے۔

البتہ مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اسے بالترتیب 38 فی صد، 34 فی صد اور 27 فی صد آراء ملی ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھنے کے سلسلے میں سروے رپورٹ کہتی ہے کہ 50 فی صد مصری اس کے خلاف ہیں۔ سروے نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ عرب عوام کی اکثریت کی یہ آرزو ہے کہ فلسطینی۔

اسرائیلی قضیے کے حل کے سلسلے میں عرب ممالک کوئی بڑا رول ادا کریں۔ اماراتی، کویتی، اردنی اور مصری باشندوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششوں کے خلاف ہے۔ 


(arabi21.com)

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *