پاکستان سے آئی ہندوستانی بہو دہلی والوں کو مغلئی کھانوں کا بہترین ذائقہ اپنی رسوئی سے پروس رہی ہے

Asia Times Desk

ںئی دہلی،27 جنوری (ہ س) مغلئی کھانوں کی دنیا بھرمیں ایک الگ پہچان ہے ۔ مغلئی کھانوں کے شوقین اس کی تلاش میں دور دراز اور گلی کوچوں کا سفر کر نے سے بھی پرہیز نہیں کرتےہیں پرانی دہلی میں مغلئی کھانوں کے کئی ریسٹورینٹ موجود ہیں جہاں پر اس کے شوقین لوگ کھانے کے لئے امڈے رہتےہیں ۔
پرانی دہلی میں رہنے والی ایک پاکستان کی ہندوستانی بہو نے آج کل اپنے مغلئی کھانوں سے دھوم مچا رکھی ہے ۔شاہی دستر خوان کے نام سے آن لائن ریسٹورینٹ چلانے والی غزالہ قمر کے بنائے مغلئی کھانوں کی دہلی اور این سی آر سے کافی مانگ بڑھتی جا رہی ہے ۔
غزالہ کو جو آر ڈر ملتا ہے وہ اپنے گھر پر ہی خاص قسم کے مسالحوں سے مغلئی کھانے تیار کرتی ہیں اور اپنے مغلئی کھانوں کے شوقینوں کے گھروں پر بھجوا دیتی ہیں۔غزالہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ ہنر اپنی ماں سے سیکھا ہے ۔جو پاکستان میں رہتی تھیں اور اب ان کا انتقال ہو گیا ہے ۔
غزالہ نے بتایا کہ ان کے بنائے کھانوں کی ان کے رشتہ دار ہمیہ کافی تعریف کیا کرتے تھے اس لئے ایک دن انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اپنے بنائے کھانوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔لیکن اس کے لئے کافی پیسے درکار تھے کیونکہ اس کے لئے ریسٹورینٹ کھولنا ضروری تھالیکن بعد میں انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ ہم اپنے کھانوں کو آن لائن آرڈر منگوا کر بنائیں اور انہیں مغلئی کھانوں کے شوقین لوگوں تک پہنچائیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاہی دسترخوان نام سے ایک آن لائن ویب سائٹ بنائی جس میں کھانوں کے بارے میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ۔ا سکے بعد سے مغلئی کھانوں کے شوقین لوگوں کے ذریعہ آرڈر دیا جانے لگا اور ہم کھانے بنا کر ان کے گھروں تک پہنچانے لگےغزالہ نے بتایا کہ ان کے اس کام میں ان کے شوہرمحمد مجیب انہیں پورا تعاون دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ہم لوگ چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے لئے بھی آر ڈر بک کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ دہلی میں لگنے والے کھانے پینے کے میلوں میں بھی اپنا کھانے کا اسٹال لگانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متھرا روڈ پر واقع سندرنگر کالونی میں لگنے والے میلے میں اپنا کھانے کا اسٹال لگایا تھا جس کی کافی پزیرائی ہوئی ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کی فرمائش پر زیتون کے تیل اور دیسی گھی کا بھی استعمال وہ کھانا بنانے میں کرتی ہیں جس کی قیمت تھوڑی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کھانوں کی خاص پہچان ہے کہ وہ کھانوں میں تیل کا استعمال بہت کم کرتی ہیں۔انہوں نے
بتایا کہ ان کی خاص مغلئی ڈش روغن جوش نہاری ،اورینج چکن ،وہائٹ چکن،مچھلی،اسٹو،آلو مٹرقیمہ،گوبھی قیمہ،ہری مرچ قیمہ،کریلا قیمہ،ہے جنہیں وہ بہت صفائی کے ساتھ اپنے ہاتھوں سے بناتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *